جنوبی پنجاب شدید سردی کی لہر متوقع یکم فروری سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان
جنوبی پنجاب میں سردی کی کڑاکے دار واپسی متوقع
خبر والے کے ماہرین کے مطابق یکم فروری سے 4 فروری تک مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا، جس کے باعث علاقے میں شدید سردی کی لہر دیکھنے کو ملے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے اور سرد ہواؤں کے جھونکے پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ شہریوں کو گرم لباس کے استعمال اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس غیر معمولی سردی کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے اور سرد موسم کے اثرات سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گ
یا ہے۔