پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی: سخت سزا کا قانون منظور

Khabar Waly
0

 پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی: سخت سزا کا قانون منظور



پنجاب اسمبلی نے عوام کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ترمیمی ایکٹ 2024 کے تحت پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔


اس قانون کے مطابق:


پتنگ بازی کرنے والوں کو کم از کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا دی جائے گی۔


پتنگوں کی تیاری، فروخت، اور نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔



یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ پتنگ بازی سے ہر سال متعدد حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ حکومت نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دی جائے۔



یہ قانون شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو معاشرے میں امن اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے میں مددگا

ر ثابت ہوگا۔


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !