ملک بھر میں بارشوں کی آمد متوقع مزید صورتحال جاننے کے لئیے کلک کریں۔

Khabar Waly
0

 ملک بھر میں موسم کی صورتحال 


29 اور 30 نومبر کو ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان پر اثرانداز ہوگا۔

جبکہ ایک اور سلسلہ 2 دسمبر سے 4 دسمبر تک ملک پر اثرانداز ہونے کے امکانات ہیں۔

29 نومبر تا 4 دسمبر ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کے امکانات ہیں۔

مزید تفصیلات 👇🏻





29 نومبر سے 4 دسمبر کے دوران جنوبی پنجاب ، وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں۔

جبکہ چند ایک مقامات پر ژالہ باری کے امکانات بھی ہیں۔

29 نومبر سے ملک بھر میں شمال کی ہوائیں بحال ہونے سے سموگ میں واضح کمی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔

جنوبی پنجاب کی بات کریں تو کوہ سلیمان رینج ، لنڈی سیدان ، راجن پور ، جام پور ، کوٹ ادو ، مظفر گڑھ کے مختلف مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔

وسطی پنجاب کی بات کریں تو فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، مرید، اسلام آباد ، پنڈی میں بھی مختلف مقامات پر بھی بارش کے امکانات ہیں

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !