گنے کے کاشتکاروں کے نام

Khabar Waly
0

 گنے کے کاشتکاروں کے نام



گنے پر مختلف بیماریوں کا اچانک حملہ شروع ہوچکا ہے۔

اس وقت گنے کے فصل پر ملی بگ، گھوڑا مکھی اور تنے بورر کے حملے شروع ہیں۔


ملی بگ


اس وقت گنے کی فصل پر ملی بگ کا حملہ شدت اختیار کر رہا ہے۔

جو گنے کی فصل اور زمینداروں کے لئیے ایک تشویشناک خبر ہے۔

پچھلے 15 دنوں میں اس کی شدت میں انتہائی زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

جہاں گنے کے فصل چھوٹے ہیں وہاں گنے کی فصل پر پرفینوفاس کا سپرے 3 دن کے وقفے سے دو مرتبہ کردیں تاکہ ملی بگ اور اس کے انڈے بچوں کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے۔

اگر کماد بڑا ہوچکا ہے تو ڈیڑھ سے دو لیٹر کلور پیری فائس یا امیڈا کلوپرڈ فلڈ کر دیں۔





گھوڑا مکھی


اس وقت گنے کی فصل پر گھوڑا مکھی ابتدائی سٹیج پر ہے۔

اس وقت انڈے اور بچے کافی تعداد میں ہیں۔

جبکہ بالغ گھوڑا مکھی فیلڈ میں انتہائی کم ہے۔

گھوڑا مکھی کو کنٹرول کرنے کے لیے کلور پیری فائس یا امیڈا کلوپرڈ کا استعمال کریں۔

کماد چھوٹے ہوں تو سپرے کردیں۔

بصورت دیگر ان دونوں میں سے کوئی ایک زہر فلڈ کردیں۔




تنے کی سنڈی


اس وقت گنے کی فصل پر تنے کی سنڈی کے حملے شروع ہوچکے ہیں۔

تنے کی سنڈی سے بچاؤ کے لئیے کلورینٹا نیلی پرول ڈرنچنگ کردیں۔

یا اوریگا کمپنی کی جیک اپ 1 لیٹر فی ایکڑ فلڈ کردیں۔



شکریہ

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !