یہ ہمارا پہلا کلاس ہے۔
آج ہم بات کریں گے لیمڈا کے متعلق جسے اکثر پاکستانی کراٹے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔۔!!
جس کا اصل نام لیمڈا سائی ہیلوتھرین ہے۔
یہ زہر پاکستان میں بہت زیادہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔
لیمڈا کا موڈ آف ایکشن۔۔!!
لیمڈا کیسے کیڑے مکوڑے پر اثرانداز ہوتا ہے۔
یہ ایک سرائیت پذیر زہر ہے جو پودوں کے پتوں اور پھل کے اندر سرائیت پذیر ہوجاتا ہے۔
لیمڈا لمسی اور شکمی دو طریقوں سے کیڑوں اور مکوڑوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔
لمسی اور شکمی کا کیا مطلب ہے۔
پہلے ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے۔
لمسی کا مطلب ڈائریکٹ ٹچ کرنے سے اثر پذیر ہونا
جبکہ شکمی کا مطلب ہوتا ہے خوراک کا حصہ بن کر اثر پذیر ہونا۔
مطلب یہ زہر کیڑے مکوڑے پر دو طرح سے اثر پذیر ہوتا ہے۔
اگر زہر ڈائریکٹ کیڑے یا مکوڑے پر گرگیا تو وہ مرجائے گا۔
دوسرے طریقے میں یہ زہر پتے یا پھل کے اندر سرائیت پذیر ہو جاتا ہے۔
جب کیڑا یا مکوڑا پتے، یا پھل کو کھاتا ہے یا اس کا رس چوستا ہے تو زہر اس کے جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔
جس سے اس کیڑے یا مکوڑے کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
لیمڈا کے استعمالات
لیمڈا
بینگن کی سنڈی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
کماد میں موجود، گھوڑا مکھی اور بلیک بگ کو کنٹرول کرنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔
دھان یا چاول کی فصل میں پتہ لپیٹ سنڈی کو ختم کرنے کے لیے موثر ہے۔
گندم پر کالے تیلے اور پتہ لپیٹ سنڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کپاس پر گلابی سنڈی، سست تیلے اور امریکن سنڈی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی لیمڈا کا استعمال کیا جاتا ہے۔
آم کے باغ پر ہاپر کنٹرول کرنے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ لیف مائنر، مائیٹس اور فروٹ بوررز کے لیئے موزوں ہے۔
اگر مقدار کی بات کریں یہ ہر کمپنی کے پیکنگ اور فارمولیشن پر منحصر ہوتا ہے۔
سپرے لیتے وقت کمپنی کے نمائندوں یا دوکاندار سے معلومات لے لیں۔